ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدھارتھ انگلش میڈیم اسکول شیرالی میں آئی آئی ٹی فیسٹ کا انعقاد

سدھارتھ انگلش میڈیم اسکول شیرالی میں آئی آئی ٹی فیسٹ کا انعقاد

Wed, 01 Mar 2017 10:46:03    S.O. News Service

بھٹکل 28؍فروری (ایس او نیوز)شیرالی کے پنچوٹی میں واقع سدھارتھ انگلش میڈیم اسکول میں طلباء کے لئے سائنس کے شعبہ سے متعلق آئی آئی ٹی فیسٹ2017کا انعقاد کیا گیا۔

اس فیسٹ کا بنیادی مقصد طالب علموں کے اندر ابتدائی دنوں سے ہی آئی آئی ٹی سے متعلق دلچسپی پیدا کرنا اور شعور بیدار کرنا تھاتاکہ مستقبل میں ان طلباء کو عمدہ تعلیم حاصل کرنے میں سہولت ہوسکے۔ اس فیسٹ 50سے زیادہ اسکولوں سے چھٹی جماعت سے نوویں جماعت تک میں زیرتعلیم طلباء نے شرکت کی۔ان طلباء کا پہلے تحریری امتحان لیا گیا پھر ان میں سب سے زیادہ مارکس پانے والوں کو پانچ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ اور ان سے سائنس سے متعلق زبانی سوال وجواب کیے گئے۔ اس موقع پر NITKسورتکل کے پروفیسر جورا گونڈانے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ضروری اور مفیدمعلومات فراہم کیں۔اس کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات نے طلباء کی رہنمائی کی۔

سوال وجواب کے سیشن میں چھٹی جماعت کے زمرے میں سرکاری ہائیرپرائمری اسکول شیرالی نے اول اور بیٹکور سرکاری ہائیر پرائمری اسکول نے دوم مقام پایا۔ساتویں جماعت کے زمرے میں سرکاری ہائیر پرائمری اسکول بیٹکور اول اور آنند آشرم پرائمری اسکول نے دوم مقام حاصل کیا۔آٹھویں جماعت کے زمرے میں سدھارتھ انگلش میڈیم ہائی اسکول شیرالی اول اور ودیانجلی ہائی اسکول دوم رہے۔نوویں جماعت کے زمرے میں سدھارتھ انگلش میڈیم ہائی اسکول اول اور سرکاری ہائی اسکول بیلکے بھٹکل دوم مقام پر رہے۔


Share: